Live Updates

حکومت کی سو روزہ کارگردگی کی تقریب کے دورن گلوگار نجم شیراز رو پڑے

حکومت کا تین ماہ بعد کارگردگی کا حساب دینا اچھی بات ہے لیکن تقریب میں میوزک بھی ڈال دیا گیا جس سے وہ تحریک انصاف کا جلسہ لگنے لگا جب کہ نجم شیراز گانا گاتے ہوئے رو پڑے جو غیر مناسب تھا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 1 دسمبر 2018 12:45

حکومت کی سو روزہ کارگردگی کی تقریب کے دورن گلوگار نجم شیراز رو پڑے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم دسمبر2018ء) حکومت کی سو روزہ کارگردگی کی تقریب کے دورن گلوگار نجم شیراز رو پڑے جسے سینئیر صحافی نے غیر مناسب قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق تین روز قبل حکومت کے سو روز مکمل ہونے پر جناح کنونشن سنٹر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس پر تبصرہ کرتے ہوئے معروف صحافی حامد میر کا کہنا تھا کہ یہ بہت اچھی بات ہے کہ ایک حکومت عوام کو تین ماہ حساب دے رہی ہے اور انہوں نے ایک اچھی روایت ڈال دی ہے۔

اور اب لوگوں نے یہ یہ کہنا شروع کر دیا ہے کہ اگر پی ٹی آئی تین ماہ کی کارگرددگی کا حساب دے رہی ہے تو سندھ حکومت بھی دے،اسی طرح سے 6 ماہ اور سال بعد حکومت سے پھر کارگردگی کا حساب مانگا جائے گا۔میرے خیال سے یہ ایکا چھی چیز ہے لیکن میرے خیال سے یہ ایک بہت بڑی تقریب تھے۔

(جاری ہے)

وہ فنگشن دیکھ کر لگ رہا تھا کہ یہ ہمیں پانچ سال کا حساب دیا جا رہا ہے۔

لمبی لمبی تقریریں کی گئیں اور اس میں میوزک بھی ڈال دیا گیا جس سے وہ تحریک انصاف کا جلسہ لگ رہا تھا۔اور گلوگار نجم شیراز پرفارمنس دیتے ہوئے آخر پر رونا بھی شروع ہو گئے جو کہ غیر ضروری تھا۔نجم شیراز گاتے گاتے رونا شروع ہو گئے اور وزیراعظم کی طرف اشارہ کر کے کہا کہ میں تمہارے ساتھ ہوں۔خیال رہے حکومت کی 100 روزہ کارکردگی کے حوالے سے اسلام آباد کنونشن سینٹر میں تقریب منعقد ہوئی۔

اس تقریب سے وزیراعظم عمران خان سمیت اہم وفاقی وزراء نے خطاب کیا۔ اس دوران وزیراعظم عمران خان نے تقریر کرتے ہوئے گزشتہ کارکردگی پر روشنی ڈالنے کے علاوہ مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی اظہار خیال کیا۔اس دوران وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید سمیت تمام وفاقی وزرا ء اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی موجود تھے ۔اس تقریب کی سب سے خاص بات وزیراعظم عمران خان کا فقید المثال استقبال تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات