کرتا ر پور کوریڈور کا کریڈٹ جنرل باجوہ کو جاتا ہے ،
ایک جپھے نے بھارت کے مشن کو نیست و نابود کر دیا ‘ شیخ رشید
ہفتہ 1 دسمبر 2018 16:47
(جاری ہے)
چکلالہ ریلوے اسٹیشن کو اپ گریڈ کر رہے ہیں ۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کسی بھی ٹرین میں اگر ریلوے پولیس کے اہلکار یا کسی ملازم کی وجہ سے کوئی مسافر بغیر ٹکٹ سفر کرتا ہوا پایا گیا تو انہیں نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا۔
27نومبر کو ریلوے کو صرف ایک روز میں ٹکٹوں کی فروخت سے 5کروڑ 62لاکھ روپے آمدن ہوئی ہے جو ایک ریکارڈ ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر ریزرویشن آفسزکے اوقات دو گھنٹے بڑھانے سے 20فیصد آمدن بڑھی ہے اور اب تمام ڈویژنل شہروں میں چوبیس گھنٹے ریزور ویشن آفس کھلے رکھنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں ۔انہوںنے بتایا کہ اللہ کی مدد سے چار مہینوں میں 20ارب روپے کی آمدن حاصل کی ہے ، ہم نے اپنے ہدف سے 10ارب روپے زائد آمدن حاصل کرنی ہے اور اس کے قریب ہیں ۔ صرف 90روز میں ریلوے نے 2ارب روپے کی آمدن حاصل کی ہے جبکہ ریلویز نے غیر ضروری اخراجات میں ایک ارب روپے کی کمی کی۔ انہوں نے بتایا کہ 100 روز میں دس نئی ٹرینیں چلانے کا وعدہ پوراکیا ہے ، 23دسمبر کو رحمان بابا ٹرین چلے گی ۔شیخ رشید نے بتایا کہ چیف جسٹس اور وزیر اعظم کے ڈیم فنڈز کیلئے پانچ کروڑ روپے جمع کر لئے ہیں اور یہ ٹکٹ پر ایک روپے اضافی لینے سے جمع ہوئے ہیں جب اس میں مزید اضافہ ہو جائے گا تو ہم ملاقات کر کے چیک پیش کریں گے ۔انہوںنے کہا کہ اشفاق ختک میرے لئے قابل احترام ہیں ، انہوںنے کشمیر ٹرین اور سی پیک پر کام کیا ہے لیکن خدا کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں کہ سی پیک کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے جس کی وجہ سے ایم ایل ون کا معاملہ آگے بڑھا ہے ۔ ہم ابھی تک الجھے ہوئے تھے لیکن اپنی جو کمزوریاں ہیں انہیں ٹھیک کریں گے ۔ انہوںنے کہا کہ کوئٹہ ، تفتان 672کلو میٹر کا فاصلہ ہے لیکن وہاں پٹڑی بڑی ناقص ہے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ کوئٹہ، تفتان اور کوئٹہ ،گوادر سٹینڈرڈ گیج ہو ، چین اور ایران کا سٹینڈرڈ گیج ہے اور ہم بھی سٹینڈرڈ گیج پر جائیں گے ۔ میری خواہش اور کوشش ہے کہ ایم ایل I،IIاورIIIپر ایک ہی ساتھ کام شروع ہو اور میں مرنے سے پہلے ایم ایل Iکا کریڈٹ لے کر جائوں ۔انہوںنے کرتار پور کوریڈور کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ اسے پوری دنیا میں سراہا گیا ہے ،اس کاکریڈٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کو جاتا ہے جنہوںنے بھارت کے دفتر خارجہ کے مشن کو نیست و نابود کر دیا ۔ عمران خان نے اس پر عمل کیا ہے اور اس پر پورے بھارت میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے ۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کے ایک جپھے نے بھارت کے مشن کو نیست و نابود کردیا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.