نوشہرہ ،مولاانا سمیع الحق شہید کی اسلام کے اور پاکستان کے لیے خدمات ناقابل فرماش ہیں،صدر مملکت

قاتلوں کی گرفتاری کے لیے حکومت ہرممکن تعاون اور معاونت کررہی ہے،مولانا صاحب اور دارالعلوم حقانیہ آکوڑہ خٹک نے پاکستان کے امن اور ملک کے استحکام کے لیے قلیدی کردار ادا کیا،تعزیت کے دوران اظہار خیال

ہفتہ 1 دسمبر 2018 20:50

نوشہرہ ،مولاانا سمیع الحق شہید کی اسلام کے اور پاکستان کے لیے خدمات ..
نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2018ء) صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ مولاانا سمیع الحق شہید کی اسلام کے اور پاکستان کے لیے خدمات ناقابل فرماش ہیں۔مولانا سمیع الحق شہید کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے حکومت ہرممکن تعاون اور معاونت کررہی ہے۔ملزمان کو بے نقاب کرکے قانون کے کہڑے میں لایا جائیں گا۔مولانا سمیع الحق اور دارالعلوم حقانیہ آکوڑہ خٹک نے پاکستان کے امن اور ملک کے استحکام کے لیے قلیدی کردار ادا کیا۔

مدارس اسلامیہ کو مین اسٹریم میں لانے کے لیے حکومت کو لائحہ عمل میں مشاورت کی۔مولانا سمیع الحق کی شہادت ملک و قوم اور اسلام سے محبت کرنے کرنے والوں کو سانحہ سے کم نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دالعلوم حقانیہ آکوڑہ خٹک آمد اور مولانا حامد الحق حقانی ،مولانا انورالحق حقانی سے تعزیت کے موقعہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر مولانا سمیع الحق شہید کے ورثا اور دالعلوم حقانیہ کے سینئر علما ،ْ اکرام موجود تھے۔

مولانا حامد الحق حقانی نے مولانا سمیع الحق شہید کی خدمات اور قربانیوں کا تزکرہ کیا مولانا حامد الحق حقانی نے مطالبہ کیا کہ مولانا سمیع الحق شہید کے کیس کی تفتیش پر ان کو اور ان کے خاندان کو شدید تحفضات ہیں ۔جس پر صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی وزیر داخلہ کو حکم دیا کہ مولان سمیع الحق شہید کے قتل کیس میں مولانا حامد الحق اور ان کے مشران کے ساتھ خصوصی ملاقات کرکے کیس کی تفتیش کے بارے میں اعتماد میں لیں۔