حکومت، آئی ایم ایف کی شرائط ماننے پر تیار ہو گئی

گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان، سمری تیار ہو گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 2 دسمبر 2018 00:19

حکومت، آئی ایم ایف کی شرائط ماننے پر تیار ہو گئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2018ء) : حکومت ،آئی ایم ایف کی شرائط ماننے پر تیار ہو چکی ہے جس کے تحت گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریاں کر لی گئیں۔اوگرا نے سمری بھیج دی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت آئی ایم ایف کی شرائط ماننے کے لیے تیار ہو چکی ہے اور اسی کے تحت گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا ۔

گیس کی قیمتیں بڑھنے سے 91 ارب روپے کا بوجھ صارفین پر پڑے گا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے پاکستان نے آئی ایم ایف کی شرائط ماننے سے انکار کر دیا تھا اور اسی سبب پاکستان نے بیل آوٹ پیکج بھی نہیں لیا تھا۔آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا تھا کہ جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کو 18 فیصد تک بڑھایا جائے۔

(جاری ہے)

اگر جی ایس ٹی بڑھایا گیا تو اس سے عوام براہ راست متاثر ہوں گے اور مہنگائی کا شدید طوفان آئے گا۔

شرائط میں آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بجلی پر سبسڈی مرحلہ وار ختم کی جائے۔آئی ایم ایف نے پاکستانی حکومت کے سامنے شرط رکھی ہے کہ ٹیکس چوروں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔بجلئ کے معاملے میں ترسیلی نقصان ختم کیا جائے۔آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان ،نیپرا اور اوگرا کو خود مختار بنایا جائے۔آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شرح سود 1.5 فیصد بڑھائی جائے۔