مریدکے ، ڈپٹی اپوزیشن لیڈر رانا تنویر حسین کی طرف سے حلقہ این اے 120کے گاؤں بھولے شاہ میں مستحق بیوہ عورتوں اوریتیم بچیوں میںسلائی مشینیں تقسیم

اتوار 2 دسمبر 2018 19:41

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2018ء) مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما قومی اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر رانا تنویر حسین کی طرف سے حلقہ این اے 120کے گاؤں بھولے شاہ میں غریب ،مستحق اور بیوہ عورتوں ،یتیم بچیوں میں معروف سیاسی و سماجی شخصیت ڈائریکٹر خالص گروپ آف انڈسٹریز رانا طاہر اقبال ،کواڈینیٹر ملک ندیم محمود چوہان ،منیر شامی ،محمد شریف مستری،محمد جہانگیر کے ہمراہ سلائی مشینیں تقسیم کیں۔

اس موقع پر رانا طاہر اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راناتنویر حسین کاگھرانہ 50سالوں سے عوامی خدمت کر ہا ہے اور عوام ان پر بے حد اعتما د کیا ہوا ہے جس کی بنا پر حلقہ کے لوگوں نے رانا تنویر حسین کو قومی اسمبلی کیلئے مسلسل 6بار منتخب کیا اور دو بار وفاقی وزیر بنے اور دو بار ان کو فخر شیخوپورہ کا لقب دیا گیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے حلقہ این اے 119,120میں لوگوں کی سہولیات زندگی کو بہتر بنانے کیلئے 12سے زائد صاف پانی کے فلٹریشن پلانٹ لگوائے،ہمارے دروازے چوبیس گھنٹے عوامی خدمت کیلئے کھلے ہیں اور آئندہ بھی عوامی خدمت سیاست سے ہٹ کے کرتے رہے گے۔

لوگوں کی خدمت کو عبادت سمجھتے ہیں اور عوام کی خدمت کر تے رہے گے۔ضلع شیخوپورہ کے سب سے بڑے حلقہ این اے 120میںرانا تنویر حسین نے اربوں روپے کی گرانٹ سے ریکارڈ ترقیاتی کام کرواکر عوام کے دل جیت لئے ہیں۔