عادت سےمجبورعمران خان کا گورنرہاؤس پرحملہ جاری ہے، مسلم لیگ ن
گورنرہاؤس کی دیواریں گرانے سےعلیمہ باجی کے ذریعے منی لانڈرنگ نہیں چھپ سکتی، بنی گالہ کی غیرقانونی دیواریں کب گرائی جائیں گی، گورنرہاؤس کی دیواریں گرنے سے بجلی ، گیس، روٹی نان، سستا آٹا، ایک کروڑ نوکریاں، 50 لاکھ گھر نہیں ملیں گے۔ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا ردعمل
ثنااللہ ناگرہ اتوار 2 دسمبر 2018 22:25
(جاری ہے)
عادت سے مجبور عمران خان کا اب گورنر ہاؤس پنجاب پر حملہ جاری ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان صاحب ! گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے بیرونی قرضوں میں کمی نہیں ہوگی۔
گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے سے بجلی ، گیس، روٹی نان ، آٹا سستا نہیں ہوگا۔اسی طرح گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے سے لوگوں کو ایک کروڑ نوکریاں اور 50لاکھ گھر نہیں ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام عمران خان کے ڈرامے سمجھ چکے ہیں۔عمران خان گورنر ہاؤس کی دیواریں توڑ کرعوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے سے علیمہ باجی کے ذریعے آپ کی منی لانڈرنگ نہیں چھپ سکتی۔انہوں نے سوال کہا کہ عمران خان آپ بنی گالہ کی دیواریں کب گرائیں گے جوغیرقانونی ہیں۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے پنجاب حکومت نے گورنر ہاؤس پنجاب کی دیواریں گرانے کا کام شروع کردیا ہے۔ابتدائی طور پر گورنر ہاؤس کی دیواروں کے اوپر خار دار تاروں کو اتارا جارہا ہے۔ اس کے بعد دیواروں کے اوپر تعمیر جنگلے کو گرایا جائے گا پھر دیواروں کو گرانے کا کام شروع کیا جائے گا۔تاہم ابھی فی الحال مال روڈ پر الحمرا ہال کی جانب دیواریں گرانے کا کام شروع کیا گیا ہے۔اسی طرح ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ابھی گورنر ہاؤس میں قائم دفاترز کو فی الحال ختم کرنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔ تاہم سیروسیاحت کیلئے آنے والے افراد کو خصوصی درخواست پر دفاترزکا دورہ کروایا جاتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.