ابوظہبی ٹیسٹ کی پچ بیٹنگ کیلئے کسی طور پر آسان نہیں ہے ،ْجیت راول

نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 250 کا ہندسہ عبور کرتی ہے تو یہ بہترین ہوگا ،ْکیوی اوپنر

پیر 3 دسمبر 2018 22:49

ابوظہبی ٹیسٹ کی پچ بیٹنگ کیلئے کسی طور پر آسان نہیں ہے ،ْجیت راول
ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2018ء) نیوزی لینڈ کے اوپنر جیت راول نے کہاہے کہ ابوظہبی ٹیسٹ کی پچ بیٹنگ کیلئے کسی طور پر آسان نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ابوظہبی ٹیسٹ کے پہلے دن گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے بائیں ہاتھ کے اوپنر جیت راول کا کہنا تھا کہ ابوظہبی کی پچ پر غیر یقینی باؤنس ہے اور اس پچ پر بیٹنگ کرنا کسی طور پر بھی آسان نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کپتان نے اچھا ٹاس جیتا اور پہلے دن 229 رنز ایک اچھا اسکور ہے۔نیوزی لینڈ کے اوپنر کا خیال تھا کہ اگر ان کی ٹیم پہلی اننگز میں 250 کا ہندسہ عبور کرتی ہے تو یہ بہترین ہوگا۔

متعلقہ عنوان :