گو جرہ، غیر قانونی رکشہ سٹینڈوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، شہری حلقے

پیر 3 دسمبر 2018 23:38

گوجرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2018ء) ٹر یفک پو لیس اور مقامی انتظا میہ گوجرہ شہر میں غیر قا نو نی طور پر قا ئم کئے گئے رکشہ سٹینڈ اور تجا وزات ختم کرانے میں بری طر ح نا کام ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وا ضح رہے کہ گوجرہ شہر کے مختلف با زاروں میں غیر قا نو نی طور پر رکشہ سٹینڈ قا ئم ہیں جو با زاروں کی فٹ پا تھو ں پر بنے ہو ئے ہیں جس کے نتیجہ میں شہریو ں کو شدید دشواریو ں کا سا منا ہے، ٹی ایم اے گوجرہ نے رکشہ سٹینڈ وں کے خلا ف کا رروا ئی شروع کی مگر ’’نا معلوم ‘‘وجو ہا ت کی بنا پر اس پر کو ئی کا رروا ئی نہ ہو سکی اور مقا می انتظا میہ ان با اثر رکشہ ڈرا ئیوروں کے سا منے بے بس ہو کر رہ گئی ہے جبکہ رکشہ ڈرائیور دیدہ دلیری سے سٹینڈ قا ئم کر کے عوام کی زندگی اجیرن بنا ئے ہو ئے ہیں۔

مقا می شہریو ں نے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطا لبہ کیا ہے کہ ان غیر قا نو نو نی رکشہ سٹینڈوں کے خلا ف فوری طور پر آ پریشن کر کے غیر قا نو نی طور پر قا ئم سٹینڈ ختم کئے جا ئیں ۔

متعلقہ عنوان :