Live Updates

عمران خان حکومت چلانے میں ناکام ‘خود کہیں گے ہمیں چلنے نہیں دیا جا رہا:رانا ثنا اللہ

منگل 4 دسمبر 2018 16:33

عمران خان حکومت چلانے میں ناکام ‘خود کہیں گے ہمیں چلنے نہیں دیا جا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان حکومت چلانے میں ناکام ہو گئے ہیں اور اب ایک دن وہ خود کہیں گے کہ ان کو چلنے نہیں دیا جا رہا ہے۔منگل کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ کسی بھی عدالتی فیصلے سے متاثر ہوں تو آئین کہتا ہے کہ اس پر بات کی جائے، آئین ایک فیئر کمنٹ کی اجازت دیتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو صرف ایک ٹھیکیدار کا کنٹریکٹ مسترد کرنے پر جسمانی ریمانڈ لے لیا گیا۔ ایک دستاویز سامنے آیا ہے کہ آشیانہ اتھارٹی اور ٹھیکیدار کے درمیان معاملہ ہوا تھا۔تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان سے متعلق بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ قوم کو لوٹنے والے بابر اعوان کیخلاف ریفرنس دائر ہوتا ہے لیکن کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے جبکہ دوسرے ملک لوٹنے والے کو سپیکر پنجاب اسمبلی بنا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے خلاف مقدمات ہزار کی سپیڈ سے چل رہے ہیں جبکہ حکومتی امرا کیخلاف مقدمات کی رفتار نہایت آہستہ ہے۔ اس وقت اپوزیشن خود عمران خان کو وقت دے رہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات