Live Updates

مڈٹرم انتخابات ہوئے توپی ٹی آئی ہی جیتے گی، جہانگیرترین

ابھی فی الحال قبل ازوقت انتخابات کروانے کا نہیں سوچا،وزیراعظم نے مڈٹرم انتخابات کا جواب سوال کی مناسبت سے دیا ۔ سینئر مرکزی رہنماء پی ٹی آئی جہانگیرترین کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 4 دسمبر 2018 17:13

مڈٹرم انتخابات ہوئے توپی ٹی آئی ہی جیتے گی، جہانگیرترین
فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 دسمبر 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماء جہانگیرترین نے کہا ہے کہ مڈٹرم انتخابات ہوئے توپی ٹی آئی ہی جیتے گی، ابھی فی الحال قبل ازوقت انتخابات کروانے کا نہیں سوچا، وزیراعظم نے مڈٹرم انتخابات کا جواب سوال کی مناسبت سے دیا ۔ انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسد عمر سے تنازعات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

ایسی خبریں مخالفین پھیلا رہے ہیں۔ایسی کوئی میٹنگ نہیں ہوئی جس میں اسد عمر سے میری تلخ کلامی ہوئی ہو۔انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے ڈالر کو105روپے تک رکھنے کیلئے قرضہ لگایا۔ ملک کو بے دردی سے لوٹا گیا ہے،حکومت 30 سالوں کے گند کو صاف کررہی ہے۔ ملکی حالات کوٹھیک کرنے میں کچھ وقت لگے گا۔ جہانگیرترین نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے مڈٹرم انتخابات کا جواب سوال کی مناسبت سے دیا گیا۔

(جاری ہے)

قبل ازوقت انتخابات کروانے کا نہیں سوچا۔انہوں نے واضح کہا کہ قبل ازوقت انتخابات ہوئے توپی ٹی آئی ہی جیتے گی۔ جہانگیرترین نے ایک سوال پرکہا کہ وزیراعظم سوروزہ کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ کون سے وزراء تبدیل ہوں گے یہ صرف عمران خان کو پتا ہے۔ جہانگیرترین نے جنوبی پنجاب صوبہ کے حوالے سے کہا کہ الگ صوبہ بنانے کیلئے ایوان میں دوتہائی اکثریت چاہیے ہوتی ہے۔

جنوبی صوبے کیلئے کام شروع کردیا ہے۔پانی کے مسائل اورانتظامی امور کے بعد الگ صوبہ بنایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک سیکنڈ میں سوبہ نہیں بنتا بلکہ اس کیلئے اقدامات کرنا ہوتے ہیں۔جنوبی پنجاب صوبہ بنانے میں وقت لگے گا لیکن الگ صوبہ ضرور بنائیں گے۔صوبے کیلئے سیکرٹریٹ بنایا جارہا ہے اس کے بعد دیگر اقدامات اٹھائیں گے۔ممکن ہے آئندہ انتخابات آئیں توجنوبی پنجاب کا بھی الیکشن ہو۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات