Live Updates

ملاکنڈ، درگئی میں بجلی چوری میں ملوث عناصر، ڈائریکٹ کنڈا، اور ڈیفالٹروں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری، درجنوں افراد کیخلاف مقدمات درج

منگل 4 دسمبر 2018 19:10

ملاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2018ء) واپڈا پیسکو ڈویژن درگئی کا بجلی چوری میں ملوث عناصر، ڈائریکٹ کنڈا، اور ڈیفالٹروں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے، درجنوں افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے جبکہ کئی سو گز تارکو تحویل میں لے لیا گیا۔ چیف ایگزیکٹیو پیسکو ڈاکٹر امجد خان ، ایکسئین شیررحمان ڈویژن درگئی کی ہدایات کی روشنی میں سب ڈویژن ون درگئی کے ایس ڈی ا و فرمان اللہ نے سینئرسپرنٹنڈنٹ احسان سہیل ، ایل ایس ون ابراہیم خان، سب ڈویژنل چیئرمین ملک نورزاد خان ، لائین سٹاف عبدالمحمد خان، فخرعالم خان اور دیگر کے ہمراہ ہیروشاہ، جبگئی، بہرام ڈھیری میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کی جہاں کھیتوں کیلئے ڈائریکٹ کنڈوں کے ذریعے پانی نکالاجارہاتھا جبکہ کئی جگہ گھریلو استعمال کیلئے ڈائریکٹ کنڈے لگائے گئے تھے۔

(جاری ہے)

ٹیم نے ان سے تاریں اتار لیں۔ بقایاجات والوں سے لاکھوں روپے کی ریکوری کی گئی اور بعض افراد کے میٹر کاٹ دیئے گئے۔ میڈیا کے نمائندوں کو اتاری گئی تاریں دکھاتے ہوئے ایکسئین شیررحمان خان، ایس ڈی او فرمان اللہ خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان اور صوبائی حکومت کی طرف سے بھرپور معاونت اور چیف ایگزیکٹیو پیسکو ڈاکٹر امجد خان کے واضح احکامات کی روشنی میں ہم نے بجلی چوروں کے خلاف بھرپور مہم شروع کررکھی ہے، جہاں کہیں ملاکنڈ انتظامیہ کی ضرورت ہوتی ہے اس کا مکمل تعاون ہمارے ساتھ ہوتا ہے۔

بجلی چوروں کے خلاف باقاعدہ ایف آئی آر درج کرتے ہیں۔ بجلی چوروں کے خلاف کارروائی میں کسی کو بھی خاطر میں نہیں لاتے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے بقایاجات کو بروقت جمع کرائیں بصورت دیگر بجلی سپلائی منقطع کرنے سمیت قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائیگی جس میں جرمانے سمیت جیل بھی جاناپڑسکتاہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات