جامعہ سندھ جامشورو کے کوالٹی انہانسمنٹ اور یونائٹیڈ اسٹیٹس ایجوکیشن فائونڈیشن کے مشترکہ تعاون سے اسکالرشپ پروگرام کے سلسلے میں تعارفی سیشن

منگل 4 دسمبر 2018 20:00

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2018ء) جامعہ سندھ جامشورو کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل QEC) (اور یونائٹیڈ اسٹیٹس ایجوکیشن فائونڈیشن پاکستان، کراچی (USEFP)کے مشترکہ تعاون سے یو ایس اے فل برائٹ اسکالرشپ پروگرام کے سلسلے میں ایک تعارفی سیشن منعقد کیا گیا وائس چانسلر سیکریٹریٹ کے سینیٹ ہال میں منعقد کیے گئے اس سیشن میں کو آرڈینیٹر، یونائٹیڈ اسٹیٹس ایجوکیشن فائونڈیشن پاکستان، کراچی سید فراز حسین نے جی آر ای ٹیسٹ اور امریکہ کے فل برائٹ اسکالر شپ پروگرام کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کیں اپنے لیکچر میں انہوں نے جی آر ای ٹیسٹ کی تیاری اور اس کے لیے مطلوبہ مواد، مارکیٹ میں دستیاب کتابوں، ویب سائٹس پر موجود مواد، آن لائن رجسٹریشن کے طریقے، ٹیسٹ کے مواقع،ٹیسٹ اسکور اور اپنے ادارے کے قواعد و ضوابط وغیرہ کے حوالے سے تفصیلی معلومات دیں انہوں نے بتایا کہ بتائے گئے طریقہ کار کے تحت محنت کے ذریعے امریکہ کے بہترین تعلیمی اداروں میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع حاصل کیے جا سکتے ہیں انہوں نے اپنے لیکچر میں جامعہ سندھ بالخصوص شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت اور ڈائریکٹر کیو ای سی ڈاکٹر شہزاد احمد میمن کے تعاون اور اس قسم کے پروگرامز کے انعقاد کے سلسلے میں بھرپور مدد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ ہمارا ادارہ جامعہ سندھ کے طلباء کو جی آر ای ٹیسٹ اور امریکہ میں اعلیٰ تعلیم کے لیے اسکالرشپ کے مواقع فراہم کرنے کے سلسلے میںانہیں بھرپور مدد فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ادارے کی ویب سائٹ اور آفس کے ایڈریس کے بارے میں بھی بتایا قبل ازیں ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل ڈاکٹر شہزاد احمد میمن نے اپنے استقبالیہ خطاب میں پروگرام میں شریک تمام طلباء و اسکالرز کو خوش آمدید کہا اور آگہی پروگرام کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ بہت جلد ایک اہم ورکشاپ منعقد کیا جائے گا، جس میں جی آر ای ٹیسٹ اور یو ایس اے فل برائٹ اسکالر شپ کے حوالے سے تمام تفصیلات مہیا کی جائیں گی، جس سے امریکہ میں اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند طلباء کو پیش رفت کرنے میں مدد ملے گی انہوں نے امید ظاہر کی کہ آج کے تعارفی سیشن سے شرکاء کو بنیادی معلومات حاصل ہوئی ہوگی اس پروگرام میں جامعہ سندھ کے مختلف شعبوں کے طلباء و اسکالرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔