Live Updates

عمران خان جب چاہیں انتخابات کروا دیں،شیخ رشید

زرداری کو جب جیل نظر آتی ہے تو سندھی پگڑی پہن لیتے ہیں لاہور اور کراچی میں ریلوے ہسپتالوں کی نجکاری کی جائے گی 25دسمبر کے بعد ریلوے میں معاشی انقلاب آنے والا ہے منافع کی شرح10ارب تک لے کر جائیں گے کراچی سے راولپنڈی 1700کلو میٹر نیا ٹریک بچھائیں گے، میڈیا سے گفتگو

بدھ 5 دسمبر 2018 16:49

عمران خان جب چاہیں انتخابات کروا دیں،شیخ رشید
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی تاہم وزیر اعظم ہونے کے ناطے عمران خان جب چاہیں انتخابات کروا دیں آصف زرداری کو جب جیل نظر آتی ہے تو سندھی پگڑی پہن لیتے ہیںلاہور اور کراچی میں ریلوے ہسپتالوں کی نجکاری کی جائے گی 25دسمبر کے بعد ریلوے میں معاشی انقلاب آنے والا ہے منافع کی شرح10ارب تک لے کر جائیں گے کراچی سے راولپنڈی 1700کلو میٹر نیا ٹریک بچھائیں گے جبکہ پاکستان کے تمام ریلوے سٹیشنوں پر ٹریکر اور وائی فائی سسٹم لگایا جائے گا نالہ لئی ایکسپریس وے منصوبے پر آئندہ10روز میں عملدرآمد کر دیا جائے گا لئی ایکسپریس وے کے ساتھ ریلوے ٹریک بھی بنایا جائے گا اور منصوبے کی تکمیل کے بعد ٹول ٹیکس بھی عائد کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز ریلوے ہسپتال راولپنڈی میںایمرجنسی وارڈ کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر چیئر مین ریلوے راجہ سلطان اور ڈی ایس ریلوے جنرل (ر)اظہر بھی موجود تھے شیخ رشید نے کہا کہ رفاہ یونیورسٹی کے تعاون سے ریلوے ہسپتال راولپنڈی کے ایمرجنسی وارڈکو اپ گریڈ کر کے یہاں بستروں کی تعداد 350 بستروں تک کر دی گئی ہے جبکہ یہاں بستروں کی تعداد بتدریج 700 بستروں تک لے جائیں گے جلد لاہور اور کراچی کے ریلوے ہسپتالوں کی نجکاری کر کے جلد بولی لگائی جائے گی اورانھیں تعلیمی اداروں کے ساتھ منسلک کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ریلوے نے 10ارب روپے سالانہ منافع کا ہدف مقرر کیا ہے گزشتہ 100روز میںاڑھائی ارب روپے کا منافع کمایا ہے جبکہ ریلوے کے ایک دن کی کمائی9کروڑ 70لاکھ روپے ہے کراچی اور کوئٹہ کے درمیان اکبر ایکسپریس اور خوشحال ایکسپریس پر مشتمل2ٹرینیں نہائیت کم کرائے پر چلائی گئی ہیں جبکہ 25دسمبرکو نئی ٹرین رحمان با با کا اضافہ کیا جا رہا ہے 20روز بعدریلوے کی ترقی کا مہینہ شروع ہو چکا ہے 25دسمبر سے ر یلوے کی ترقی کا آغاز ہو گاریلوے سی پیک کے حوالے سے انتہائی اہم ہے کیونکہ یہ 65فی صد آبادی کے اندر سے ہو کے گزرتی ہے انہوں نے کہا کہ نالہ لئی ایکسپریس وے کے لئے وزیر اعظم نے مجھے فوکل پرسن مقرر کیا ہے نالہ لئی ایکسپریس وے کا جلد آغاز کیا جائے گا جس کا فیصلہ آئندہ دس روز میں ہو گا اس ضمن میںاین ایل سی ، ایف ڈبلیو او کے حوالے سے آرمی چیف سے تفصیلی بات ہو گئی ہے میں چاہوں گا کہ نالہ لئی ایکسپریس پر سڑک کے ساتھ ریلوے ٹریک بھی ڈالا جائے تاکہ عوام پر کرایوں کے بوجھ کو مزید کم کیا جا سکے ایکسپریس وے بننے سے راولپنڈی کی غریب آبادیوں کی جائیدادیں بھی قیمتی ہو جائیں گی نالہ لئی ایکسپریس وے میں ٹول لگایا جائے گا اور تما م گاڑیوں اور ویگنوں کو اجازت دے دی جائے گی چند ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ 100ٹرینوں کے کرائے نہیں بڑھائے گئے آئندہ چند روز میں پاکستان کے تمام اسٹیشنوں پر وائی فائی اور ٹریکر لگائے جائیں گے 10ٹرینیں کسی اضافی فنڈ کے بغیر چلائی ہیں اور کراچی سے راولپنڈی 1700کلو میٹر نئی پٹری ڈالی جائے گی وزیر اعظم عمران خان کے مدت پوری ہونے سے قبل انتخابات سے متعلق بیان کے حوالے سے کہا کہ وہ وزیر اعظم ہیں جب چاہیں انتخابات کروا دیں عمران خان اور میں جند جان ہیں کپتان جہاں ڈیوٹی لگائے گا وہیں کھیلیں گے شیخ رشید نے ہاتھ جوڑ کر بچوں سے اپیل کی کہ ٹریک پر کرکٹ کھیلنا چھوڑ دیں آنے والے وقت میں ہر 10منٹ بعد ٹریک مصروف ہوگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات