مسلم لیگ ن کے رہنما بھی حکومت کے حق میں بول پڑے

پی ٹی آئی حکومت ڈلیورکرے،پی ٹی آئی کوفیل نہیں ہونا چاہیے،رانا تنویرحسین

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 5 دسمبر 2018 21:53

مسلم لیگ ن کے رہنما بھی حکومت کے حق میں بول پڑے
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 دسمبر 2018ء) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر حسین بھی حکومت کے حق میں بول پڑے۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ڈلیورکرے،پی ٹی آئی کوفیل نہیں ہونا چاہیے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو 100 دن مکمل ہو چکے ہیں۔ایسے میں ایک جانب حکومتی اپنی 100 روزہ کارکردگی کے قصیدے پڑھ رہی تو دوسری جانب اپوزیشن جماعتیں ان 100 دنوں کو بدترین طرز حکومت قرار دیا جارہا ہے ۔

تاہم جمہوری روایات کے لیے یہ بات خوش آئند ہے کہ اپوزیشن حکومت سے مخالفت کے باوجود اسے چلتا دیکھنا چاہتی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت ڈلیورکرے،پی ٹی آئی کوفیل نہیں ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

چاہتے ہیں حکومت اپنی پانچ سال کی مدت پوری کرے۔انکا مزید کہنا تھا کہ آج پی ٹی آئی رہ نما کہتے ہیں دھرنےنہیں ہونے چاہییں۔

دھرنا کلچرپی ٹی آئی نےشروع کیا۔گناہ ٹیکس کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ سگریٹ پرٹیکس ہونا چاہیے مگرگناہ ٹیکس سمجھ نہیں آیا۔گورننس پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ہرروز نئے ایشوزکھڑے نہ کرے۔مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے اندازحکمرانی کی وجہ سے ملک میں مایوسی پھیل رہی ہے۔چاہتے ہیں جمہوریت آگے بڑھے،حکومت اپنی مدت پوری کرے۔