الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 30 مانسہرہ سے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے ضیاء الرحمان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

جمعرات 6 دسمبر 2018 00:42

اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 30 مانسہرہ سے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے ضیاء الرحمان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے ضیاء الرحمان کو جعلی ڈگری پر نااہل قرار دیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے ضیاء الرحمان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لیتے ہوئے اس نشست کو خالی قرار دیا ہے جس پرضمنی انتخاب کیلئے شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔