قبل از وقت انتخابات کی بات پر عوام نے خوشی کا اظہار کیا، نواز شریف

جمعرات 6 دسمبر 2018 16:39

قبل از وقت انتخابات کی بات پر عوام نے خوشی کا اظہار کیا، نواز شریف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2018ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ قبل از وقت انتخابات کی بات پر عوام نے خوشی کا اظہار کیا، عوام خوش ہے کہ جلد ہماری اس حکو مت سے جان چھوٹنے والی ہے، مسلم لیگ ن قبل از وقت انتخابات کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم مسلم لیگ (ن ) کے تا حیا ت قائد نو از شریف نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا فافن رپورٹ کے مطابق 53 حلقوں میں جیت کا مارجن مسترد ووٹوں سے کم ہے، فافن رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ 53 حلقوں میں دھاندلی ہوئی، ہم سنجیدہ سیاست کے قائل ہیں۔

وزیراعظم عمرا ن خان کے قبل از وقت الیکشن کی بات پر عو ام خوش ہے اور اس بات پر خوشی کا اظہا ر کیا ہے بہت جلد ہما ری اس حکو مت سے جا ن چھو ٹنے والی ہے کیونکہ مو جو دہ حکو مت نے عوام کو سوائے پریشانیو ں اور مہنگا ئی کے کچھ نہیں دیا ۔