وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا ووٹرز کے حقوق کے قومی دن کے موقع پر پیغام

جمعرات 6 دسمبر 2018 18:57

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا ووٹرز کے حقوق کے قومی دن کے موقع ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ووٹرز کے حقوق کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جمہوری ملکوں میں ووٹ اور اپنی رائے کا اظہار ووٹرز کا بنیادی حق تصور کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

جمہوری عمل کے تسلسل میںووٹرز کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے اور ووٹرز کی رائے عامہ کو اہمیت دینے والے ممالک ہی جمہوریت کے تسلسل کو یقینی بنا کر ترقی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری اقدار اور جمہوری اصولوں کی پاسداری پاکستان تحریک انصاف کے منشور میں شامل ہے۔ وطن عزیز میں جمہوریت اور جموریت کے استحکام کیلئے ووٹرز کا کردار کلیدی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹرز کے حقوق کے قومی دن کا مقصد ووٹ اور ووزٹرز کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرنا ہے اور آج کے دن ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ ووٹرز کی اہمیت کو بھرپور انداز سے اجاگر کیا جائے گا۔