غریبوں کا جینا دوبھر ہورہا ہے مدنی ریاست کے قیام کیلئے حکومت آستین کے سانپوں سے چھٹکارا حاصل کرے ،سید حامد علی شاہ موسوی

سی پیک کی تکمیل سے پاکستانی ترقی کے تصور سے امریکہ کے پیٹ میں شدید مروڑ ہے امریکہ کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کی جائے غلطیاں سابقہ حکومت کی ہوں یا موجودہ کی سارا نزلہ غریبوں پر گر رہا ہے عوام کو ریلیف دیا جائے پاکستان کے دفاع کیلئے حضرت ابو طالب ؑ کی جرات بصیرت اور عشق رسالتؐ کو مشعل راہ بنانا ہوگا،امریکی پابندیوں کے خوف کے بجائے شعب ابی طالب ؑ کے جذبہ کو شعاربنایا جائے ، ’یوم الحزن ‘کے موقع پر گفتگو

جمعرات 6 دسمبر 2018 21:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2018ء) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلیٰ و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ غریبوں کا جینا دوبھر ہورہا ہے مدنی ریاست کے قیام کیلئے حکومت آستین کے سانپوں سے چھٹکارا حاصل کرے ، امریکی التفات پاکستان کو پھنسانے کا ایک نیا جھانسہ ہے امریکہ مشکلوں میں آزمایا ہو ا دشمن ہے آزمائے کو آزمانا جہالت ہے ، سی پیک کی تکمیل سے پاکستانی ترقی کے تصور سے امریکہ کے پیٹ میں شدید مروڑ ہے امریکہ کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کی جائے اسامہ سمیت تمام جنگجوؤں کو امریکہ نے پاکستان میں بسایااور پروان چڑھایاواشنگٹن پاکستان پر انگشت نمائی کے بجائے اپنے گھناؤنے کردار پر انسانیت سے معافی مانگے ،غلطیاں سابقہ حکومت کی ہوں یا موجودہ کی سارا نزلہ غریبوں پر گر رہا ہے عوام کو ریلیف دیا جائے ،کفار مکہ مسلسل اسلام پر حملہ آور رہے بھارت اسی طرح پاکستان پرمسلسل حملہ آور ہے پاکستان کے دفاع کیلئے حضرت ابو طالب ؑ کی جرات بصیرت اور عشق رسالتؐ کو مشعل راہ بنانا ہوگا،امریکی پابندیوں کے خوف کے بجائے شعب ابی طالب ؑ کے جذبہ کو شعاربنایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’یوم الحزن ‘کے موقع پر حضرت ابو طالب کے وصال کے مرکزی جلوس تابوت کے دوران میڈیا نمائندوں اور اندرون و بیرون ملک سے آئے عزاداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ مدنی ریاست کی باتیں کرنے والوں کو اپنی صفوں میں منافقین تلاش کرنے ہوں گے اورحکمرانوں کو اپنی سیرت و کردار کو اسوہ حسنہ کے مطابق ڈھالنا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں دہشت گردی کی پرورش امریکہ نے کی اور انہیںاسلام اور انسانیت پر حملے کیلئے تیار کیااگر اسامہ پاکستان میں موجود تھا تو اسے بسایا امریکہ نے ہی تھا، امریکہ اسامہ کو مارنے کے دعوے میں سچا ہے تو اس کی لاش دنیا کو دکھائے ، امریکہ ساری دنیا کو بے وقوف بنا رہا ہے اور ایک ایک کرکے اپنے مخالفین کو تہہ تیغ کررہا ہے ۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ ہر دور میں دین اور مذہب کو چھتری اور ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا رہااور آج بھی ایسا ہی کیاجارہا ہے تاریخ کی سب سے بڑی توہین رسالت کا ارتکاب کربلامیں کیا گیا نبیؐ کی عصمت مآب بیٹیوں کو سرننگے بازاروں میں پھرایا گیالیکن سوائے مٹھی بھر باضمیروں کے سوا کسی نے اس سانحہ فاجعہ کے خلاف قیام نہ کیا عزاداری تو ہین رسالت کے خلاف سب سے موثر اور پرامن ترین احتجاج ہے ۔

انہوں نے واضح کیا کہ مذہب کا ترجمان بننے کیلئے پہلے دین کو اپنے اوپر نافذ کرنا ضروری ہے، اسلام کو عام کرنے کیلئے امن و محبت کو شعا ر بنانا ہو گا اور رسول کریم کی وصیت کے مطابق قر آن و اہلبیت ؑ سے رشتہ جوڑنا ہوگاانہوں نے کہا کہ حضرت ابو طالب ؑنے آمد مصطفی ؐ پر پہلی محفل میلا دسجائی پہلی بار نعت نبی کہی اورپہلے تبلیغی اجتماع کا انعقاد کر کے اسلام کے پہلے داعی بنے،جب سارا کفر ایک ہو گیا تو رسول ؐ خدا کو بچانے کیلئے شعب ابی طالب ؑکا محاصرہ قبول کر لیالیکن نبی کریم ؐ کی پشت پناہی ترک نہ کی ، اسلام کے محسنوں کو فراموش کرنے کے سبب امت مسلمہ مسائل کے گرداب میں پھنس چکی ہے اس موقع پر قائد ملت جعفریہ آقائے موسوی نے تابوت حضرت ابو طالب کی زیارت کی اور پرسہ داری میں بھی حصہ لیا