Live Updates

ایک گائے نے اعظم سواتی سے وزارت چھین لی

سابق لیگی رکن اسمبلی شیخ وقاص اکرم نے اعظم سواتی کے استعفے پرایک جملے میں تبصرہ کر ڈالا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 6 دسمبر 2018 21:06

ایک گائے نے اعظم سواتی سے وزارت چھین لی
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-06 دسمبر 2018ء) :سابق لیگی رکن اسمبلی شیخ وقاص اکرم نے اعظم سواتی کے استعفے پرایک جملے میں تبصرہ کر ڈالاانکا کہنا تھا کہ ایک گائے نے اعظم سواتی سے وزارت چھین لی ۔تفصیلات کے مطابق اکتوبر کے آخر میں اعظم سواتی کے ملازمین اور کچھ مقامی شہریوں میں جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد اعظم سواتی کے بیٹے نے تھانہ شہزاد ٹاؤن میں مقدمے کیلئے درخواست جمع کروائی تھی۔

درخواست میں مئوقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملزمان نے اپنے مویشی ہمارے باغات میں چھوڑ دیے تھے۔ ہمارے منع کرنے پرملزمان نے ہمارے ملازمین پرکلہاڑیوں اورڈنڈوں سے حملہ کردیا۔ ملزمان نے ہمارے گن مین ملازم سے کلاشنکوف کے میگزین بھی چھین لیے اور اس کو خوب زدوکوب کیا۔ تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے وفاقی وزیر اعظم سواتی کے بیٹے کی درخواست پرکارروائی کی اور متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

اس کیس میں ایک 8 سالہ بچے سمیت خواتین کو بھی گرفتار کیا گیا تھا جبکہ اسی مقدمے میں سست پیش روی کے باعث آئی جی اسلام آباد کے تبادلے کا معاملہ بھی سامنے آیا۔جس کے بعد چیف جسٹس ثاقب نثار نے اس سارے معاملے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے جے آئی ٹی بنادی۔جے آئی ٹی کی ابتدائی تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ شہریوں سے جھگڑے کے معاملے میں اعظم سواتی قصور وار ہیں۔

آج اعظم سواتی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جسے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے منظور کر لیا گیا۔اس استعفے پر تبصرہ کرتے ہوئے تبصرہ کرتے ہوئے سابق رکن اسمبلی نے طنزیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک گائے نے اعظم سواتی سے وزارت چھین لی۔واضح ہو کہ اسی کیس میں چیف جسٹس نے بھی اعظم سواتی کی سرزنش کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ حاکم ہیں کیا حاکم محکوم سے ایسا سلوک کرتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات