ایوانِ صدر کے دروازے عوام کے لیے کھول دیئے گئے

ہفتہ 8 دسمبر 2018 13:36

ایوانِ صدر کے دروازے عوام کے لیے کھول دیئے گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2018ء) اسلام آباد میں واقع ایوانِ صدر کے دروازے عوام کے لیے کھول دیئے گئے۔ہفتہ کو ایوان صدر صبح 9 سے شام 4 بجے تک عوام کیلئے کھلا رہا ،ْ جہاں شناختی کارڈ دکھا کر لوگوں کو داخلے کی اجازت دی گئی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اقتدار میں آتے ہی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ سرکاری عمارتوں تک عوام کی رسائی کو آسان بنائیگی جس کے بعد گورنر ہاؤس پنجاب، گورنر ہاؤس مری، گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا اور گورنر ہاؤس سندھ کے دروازے عوام کے لیے کھول دیئے گئے۔