ایوان صدرکوعوام کیلئے کھولنے کا مقصد 70برسوں سے ایوان صدر اورعوام کے درمیان فاصلوں کو کم کرنا ہے، ڈاکٹر عارف علوی
ایوان صدر آنے والے لوگوں کاخیرمقدم کرتا ہوں، تاریخی نوعیت کی اشیاء اوردستاویزات کوبھی ایوان صدر میں عوام کیلئے رکھنا چاہتے ہیں ، صدرکا عہدہ وفاق کی علامت ہے، ایوان صدرکے دفاتر کو بھی عوام کیلئے کھولنے کی خواہش ہے صدرمملکت کا ایوان صدر میں میڈیا اورایوان صدردیکھنے کیلئے آنیوالیشہریوں سے گفتگو
ہفتہ 8 دسمبر 2018 21:53
(جاری ہے)
صدر مملکت نمازظہر کے بعد ایوان صدر میں آنیوالے لوگوں سے گھل مل گئے۔شہریوں نے اس موقع پر صدر کا فقیدالمثال خیرمقدم کیا،اس موقع پرمیڈیا اورشہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہاکہ وہ یہاں آنیوالے شہریوں کاخیرمقدم کرتے ہیں، صبح سے ایوان صدر میں بچوں کے کھیلنے کے مناظر اوران کی آوازیں آرہی تھیں۔
صدرنے کہاکہ شہریوں نے آج نظم وضبط کامظاہرہ کیاہے، ایوان صدرخوبصورت جگہ ہے اورمیں یہاں آنیوالے تمام شہریوں کاخیرمقدم کرتاہوں اورہماری دعوت پر یہاں آنیوالے تمام لوگوں کا مشکورہوں، صدر نے کہاکہ کوشش ہے کہ مہینے میں دومرتبہ ایوان صدر کو عوام کیلئے کھولا جائے، ہم انتظامات کو بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں ، ایوان صدر کے برابر ایک پارک ہے ، کوشش کریں گے کہ اس پارک کو مستقل طورپر عوام کیلئے کھول دیا جائے ، اس ضمن میں سی ڈی اے کے ساتھ بات چیت کریں گے تاکہ ہفتہ میں 5 یا 6 دن پارک عوام کیلئے کھلا رہے۔صدرمملکت نے کہاکہ ان کی خواہش ہے کہ یہاں آنیوالے لوگ سارے ایریا میں گھوم سکیں، ایوان صدر میں وہ تاریخی ہال بھی ہے جہاں صدر،وزرائے اعظم ، وزرائ ، چیف جسٹس اور آئینی اداروں کے سربراہان حلف اٹھاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو تاریخی عمارات،اشیائ اوردستاویزات دیکھنی چاہئیے۔ کوشش کریں گے کہ آئین پاکستان کی دستاویز کو بھی یہاں عوام کیلئے رکھا جائے،اسی طرح کراچی میں بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح اورقائدملت لیاقت علی خان کی اشیائ کو یہاں عوام کیلئے رکھنے کے ضمن میں اقدامات کئے جائیں گے۔ایوان صدر کوعوام کیلئے کھولنے کے اقدام کاذکرکرتے ہوئے صدر مملکت نے کہاکہ اس کا مقصد 70 برسوں سے ایوان صدر اورعوام کے درمیان فاصلوں کو کم کرنا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ حکومت اورعوام کے درمیان تعلق قائم رہے۔ انہوں نے کہاکہ 8 سے لیکر 10 ہزار تک لوگ ایوان صدر آچکے ہیں، یہاں پانی کا مسئلہ پیش آیاتھا تاہم اسے فوری حل کرلیا گیا، آئندہ انتظامات کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔یہاں عوام کیلئے سہولیات ہونی چاہئیے، مجھے خوشی ہے کہ آج عوام نے ڈسپلن کا مظاہرہ کیا ہے۔ صدر مملکت نے کہاکہ وہ سکولوں اورکالجز کے طلبائ کے ایوان صدر کے تفریحی دوروں کاخیرمقدم کریں گے، مطالعاتی دوروں کیلئے ایوان صدر کے دروازے کھلے ہیں۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ شہریوں کی جانب سے موبائل فون ایوان صدرنہ لانے کی شکایت کے حوالے سے اقدامات کئے جائیںگے ، میں عوام کیلئے انتظامات کرنے پر ایوان صدر کے عملے کے تعاون کا بھی مشکورہوں۔ایک سوال پر صدرمملکت نے کہاکہ وہ کسی کے مخالف نہیں ، صدرکا عہدہ وفاق کی علامت ہے، صدر تمام سیاسی جماعتوں اورتمام شہریوں کا صدر ہوتا ہے۔ صدر مملکت نے مزیدکہا کہ مستقبل میں بزرگ شہریوں کیلئے الیکٹرک کارکا بندوبست کیا جائیگا۔ قبل ازیں حکومت کی جانب سے سرکاری عمارات عوام کے لیے کھولنے کے فیصلے کے ضمن میں ایوان صدر کو ہفتے کے روز عام شہریوں کے لیے کھول دیا گیا،جڑواں شہروں (اسلام آباد اور راولپنڈی) سمیت ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے لوگوں نے ایوان صدر کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ایوان صدر آنے والوں کو قومی شناختی کارڈ ہمراہ لانے کی تاکید کی گئی تھی جس کے بعد ہفتے کو صبح سے ہی بڑی تعداد میں لوگ ایوان صدر پہنچنا شروع ہو گئے جہاں شناختی کارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد انہیں داخلے کی اجازت دی گئی۔ اس موقع پر شہریوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایوان صدر سمیت وی آئی پی عمارات کے دروازوں کو عوام کے لیے کھولنے کا تحریک انصاف کی حکومت کا فیصلہ خوش آئند ہے، ماضی میں صرف طاقت اور اختیارات کے حامل لوگ ان سرکاری عمارات میں آتے تھے لیکن موجودہ حکومت نے انھیں عوام کے لیے کھول دیا ہے۔۔مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.