سرگودھا،پنجاب حکومت نیسفری سہولتوں کی بہتر فراہمی کیلئے دوبارہ جی ٹی ایس سروس شروع کرنے کیلئے اقدامات کرنا شروع کردیئے ہیں،زرائع

ہفتہ 8 دسمبر 2018 22:07

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2018ء) حکومت پنجاب نے عوام کو دوسرے شہروں تک سفری سہولتوں کی بہتر فراہمی کیلئے دوبارہ جی ٹی ایس سروس شروع کرنے کیلئے اقدامات کرنا شروع کردیئے ہیں اس سلسلہ میں پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کمپنیوں سے مدد لی جائیگی ذرائع کے مطابق حکومت عوام کو بہتر سفری سہولتیں فراہم کرنے کیلئے متحرک ہے اور اس ضمن میں یہ تجویز سامنے آئی ہے کہ صوبائی دارالحکومت سے دیگر شہروں کیلئے جی ٹی ایس سروس دوبارہ شروع کی جائے اس سے حکومت کو خاطر خواہ آمدن ہوگی اس سلسلہ میں جی ٹی ایس سروس کیلئے پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کمپنیوں کی معاونت حاصل کی جائیگی اسے مکمل طور پر سرکاری سرپرستی حاصل ہوگی تاہم اس میں استعمال ہونیوالی ٹرانسپورٹ اس کے اخراجات ملازمین کی تنخواہیں پرائیویٹ کمپنیاں برداشت کرینگی جو صرف دس فیصد آمدن کا حصہ گورنمنٹ کو جمع کرائینگی باقی 90 فیصد آمدن پرائیویٹ کمپنیاں حاصل کرینگی اس طرح حکومت ان ٹرانسپورٹرز کو جی ٹی ایس کے اڈے استعمال کرنے کی اجازت دیگی اور یہ اڈے تمام شہروں کے قریب آبادی میں بنائے جائینگے تاکہ عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :