سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ندیم عباس بارا کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیدیا

ہفتہ 8 دسمبر 2018 23:53

سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ندیم عباس بارا کا نام ..
لاہور۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ندیم عباس بارا کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیدیا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ فائرنگ کیس میں عدالت نے درخواست گزار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیا ،عمرے کی ادائیگی کے لیے جانا چاہتا ہوں ، نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا جائے ۔عدالت نے ندیم عباس بارہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا ۔