وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی گلشن جوہر کراچی میں کریکر حملے کی شدید مذمت

اتوار 9 دسمبر 2018 13:40

اسلام آباد ۔09 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے گلشن جوہر کراچی میں کریکر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو یہاں جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں امن اور خوشحالی کے دشمنوں کو اپنے مذموم عزائم میں کبھی بھی کامیابی نہیں ملے گی۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔