بند گوبھی میں پھول گوبھی سے زیادہ غذائیت ہوتی ہے، ماہرین زراعت

اتوار 9 دسمبر 2018 14:20

لاہور۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) : بند گوبھی میں وٹامن اے، سی ، معدنی نمکیات لوہا، چونا، فاسفورس کافی مقدار میں پائے جانے کے باعث پھول گوبھی سے زیادہ غذائیت ہوتی ہے لہٰذا کاشتکار پھول گوبھی کے ساتھ ساتھ بند گوبھی کی بھی زیادہ سے زیادہ کاشت یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت کے مطا بق بند گوبھی کا زیادہ تر استعمال بطور سلاد کیا جاتا ہے اس کی کاشت کیلئے سرد مرطوب آب و ہوا موزوں رہتی ہے اس لئے اس کی کاشت کیلئے ز رخیز میرا زمین جس میں نامیاتی مادہ وافر مقدار میں موجود ہو کا انتخاب کیاجائے ۔

انہوںنے کہاکہ بند گوبھی کی پنیری کوکھیت میں منتقل کاوقت بہت تھوڑا ہے اس لئے پنیری کو شام کے وقت کھیت میں لگائیں تاکہ پودے رات کے وقت اچھی طرح جڑ پکڑ سکیں۔ بند گوبھی کاشت کے تین یا ساڑھے تین ماہ بعد برداشت کیلئے تیار ہو جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :