شہباز شریف کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے (آج )اسلام آباد لے جایا جائے گا

اتوار 9 دسمبر 2018 15:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر وقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو پروڈکشن آڈر کے تحت قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے آج بروز ( پیر ) کو لاہور سے اسلام آباد لے جایا جائے گا۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے ایک ڈی ایس پی اور چار پولیس اہلکار انکے ہمراہ جائیں گے۔شہباز شریف کو کوٹ لکھپت جیل سے لاہور ائیرپورٹ لے جایا جائے گا۔