پاکستان کی طرف سے دہشتگردانہ سرگرمیوں کو بند نہیں کیا گیا

توبھارتی فوج دوبارہ سرجیکل سٹرائیک کرسکتی ہے ،ْ بھارتی ڈپٹی آرمی چیف کی گیدڑ بھبھکی

اتوار 9 دسمبر 2018 19:10

پاکستان کی طرف سے دہشتگردانہ سرگرمیوں کو بند نہیں کیا گیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) بھارتی فوج کے ڈپٹی آرمی چیف نے بھی پاکستان پر بے بنیاد الزام تراشی کا روایتی حربہ استعمال اور گیدڑ بھبھکی لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان کی طرف سے دہشت گردانہ سرگرمیوں کو بند نہیں کیا گیا توبھارتی فوج دوبارہ سرجیکل سٹرائیک کرسکتی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق انڈین ملٹری اکیڈمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی فوج کے ڈپٹی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل دیوراج انبو نے کہا کہ ہماری فوج سرحد پردہشت گردانہ ٹھکانوں پرسرجیکل سٹرائیک کرکے اپنی طاقت کا احساس پہلے ہی کراچکی ہے اوراگر ہمیں چیلنج دیا تو ہم دوبارہ ایسا کرنے سے نہیں ہچکچائیں گے۔

فوجی اہلکاروں میں خواتین کو لڑاکوکرداردینے کے سوال پرڈپٹی آرمی چیف نے کہا کہ اس متعلق مختلف پہلوئوں پرغوروخوض کیا جارہا ہے کیونکہ پاکستان اورچین سے متصل سرحدوں پرحالات ملک کے باقی حصوں سے کافی الگ ہیں۔

متعلقہ عنوان :