نیب عدالت نے شہباز شریف کا ایک دن کا راہداری ریمانڈ دے دیا

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 10 دسمبر 2018 11:06

نیب عدالت نے شہباز شریف کا ایک دن کا راہداری ریمانڈ دے دیا
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 دسمبر 2018ء) نیب عدالت نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا ایک روزہ راہداری ریماند منظور کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سپرینڈنٹ جیل کی جانب سے پراسیکوٹر جنجوعہ کے توسط سے نیب عدالت میں شہباز شریف کو اسلام آباد لے جانے سے متعلق تحتقیقی درخواست جمع کروا دی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ قومی اسمبلی اجلاس کے لیے شہباز شریف کو اسلام آباد لے جانا ہے اس لیے ضروری ہے کہ کاروائی کی اجازت دی جائے۔

نیب عدالت نے جیل سپریڈنٹ کی درخواست منظور کرتے ہوئے شہباز شریف کاایک دن کا رہداری ریمانڈ دے دیا۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے۔عدالت کی جانب سے راہداری ریمانڈ ملنے کے بعد شہباز شریف آج دوپہر کوٹ لکھپت جیل سے اسلام آباد لے کر جایا جائے گا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد اپوزیشن لیڈر شہباز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی گئی تھی۔ عدالت نے نیب کی جانب سے شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ میں 15 دن کی توسیع کی سرخواست مسترد کر دی تھی،جب کہ شہباز شریف کو 13دسمبر کو دوبارہ احتساب عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیاتھا۔ شہباز شریف کو آشیانہ کیس میں جیل بھیجا گیا تھا،س سے قبل حتساب عدالتنے مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 9دن کی توسیع کی تھی۔

دوران سماعت شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹس بھی عدالت میں پیش کی گئی تھیں۔خیال رہے شہباز شریف اس وقت آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں نیب کی حراست میں ہیں۔اس حوالے سے مخالفین کی طرف سے نیب اور حکومت پر تنقید بھی کی جاتی ہے کہ شہباز شریف کو صافپانی کیس میں بلا کر گرفتار کسی اور کیس میں کر لیا گیا ہے۔