سپلائی میں 23 سالہ محنت کش نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق

پیر 10 دسمبر 2018 12:24

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) ایبٹ آباد کے علاقہ سپلائی میں کام کے دوران 23 سالہ محنت کش نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

سپلائی میں بوئی دی گلی کا رہائشی نوجوان ابرار ولد ظفر پلمبرنگ کا کام کر رہا تھا کہ اس دوران اس نے ڈرل مشین چلائی جس سے اچانک کرنٹ لگنے سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ نوجوان کو فوری طور پر ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں کے مطابق اس کی موت موقع پر ہی واقع ہو چکی تھی۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالہ کر دی۔ بعد ازاں مرحوم کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :