الیکشن کمیشن کے ممبران عبدالغفور سومرو اور جسٹس (ر) شکیل احمد بلوچ 26 جنوری کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے

پیر 10 دسمبر 2018 15:08

الیکشن کمیشن کے ممبران عبدالغفور سومرو اور جسٹس (ر) شکیل احمد بلوچ 26 ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) الیکشن کمیشن کے ممبران عبدالغفور سومرو اور جسٹس (ر) شکیل احمد بلوچ 26 جنوری 2019ء کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے جبکہ کمیشن کے دیگر 2 ممبران اپنی پانچ سالہ مدت پوری کریں گے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے پیر کو کمیشن کے چار ممبران میں سے 2 ممبران کے سبکدوش ہونے کے حوالے سے قرعہ اندازی کی گئی جس کی صدارت چیف الیکشن کمیشن جسٹس (ر) سردار محمد رضا نے کی۔ اجلاس میں کمیشن کے چاروں ممبران ، سیکرٹری الیکشن کمیشن، سیکرٹری قانون اور سیکرٹری پارلیمانی امور نے شرکت کی۔ اس دوران طے شدہ طریقہ کار کے مطابق قرعہ اندازی کی گئی جس میں سندھ اور بلوچستان سے اراکین کے نام قرعہ نکلا جو 26 جنوری2019ء کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے۔