آصف علی زرداری اوربلاول بھٹو کا حاجی فتح محمد خان کے انتقال پراظہارافسوس

پیر 10 دسمبر 2018 18:26

آصف علی زرداری اوربلاول بھٹو کا حاجی فتح محمد خان کے انتقال پراظہارافسوس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی ضلع پشاورکے جنرل سیکریٹری مصباح الدین کے والد حاجی فتح محمد خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

الگ الگ پیغامات میں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے مصباح الدین اور ان کے خاندان سے حاجی فتح محمد خان کے انتقال پر ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے قائدین نے مرحوم حاجی فتح محمد خان کی مغفرت ،ایصال ثواب اور ان کے خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق کے لئے دعا بھی کی۔