صدر پاکستان کو دیکھ کر پاکستانیوں میں خوشی کی لہر

صدر عارف علوی کی آمد پر مسجد نبوی پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 10 دسمبر 2018 19:24

صدر پاکستان کو دیکھ کر پاکستانیوں میں خوشی کی لہر
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-10 دسمبر 2018ء) :صدر پاکستان عارف علوی کو دیکھ کر پاکستانی شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔صدر پاکستان کا شاندار استقبال کرتے ہوئے پاکستانی شہریوں نے پاسکاتن زندہ باد کے نعرے لگا دئیے۔تفصیلات کے کے مطابق گزشتہ روز صدر مملکت عارف علوی عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوئے۔ صدر مملکت عارف علوی کو 9دسمبر سے 15 دسمبر تک سعودی عرب میں قیامکرنا ہے، ان دنوں میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی قائم مقام صدر مملکت کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، کابینہ ڈویژن نے قائم مقام صدر کا نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے۔

صدر مملکت گزشتہ روز مدینہ منورہ پہنچے تو وہاں انکا شاندار استقبال کیا گیا۔ ایئرپورٹ پر مدینہ کے ڈپٹی گورنر شہزادہ سعودبن خالدبن فیصل نے شاندار استقبال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستانی قونصل جنرل، قونصلیٹ افسران اور سعودی حکام بھی موجود تھے، ایئرپورٹ پر خوشگوار انداز میں سعودی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی گئیں۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ آج صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کی روضہ رسول ﷺپرحاضری دی ہے۔

صدرمملکت نے روضہ رسول ﷺپرنمازظہربھی اداکی۔صدر پاکستان عارف علوی نےریاض الجنّہ میں بھی نوافل ادا کیے۔پاکستان کی ترقی وخوشحالی،امت مسلمہ کی سلامتی کے لیےدعائیں مانگیں۔اس موقع پر پاکستانی شہری صدر پاکستان کو دیکھ کر ان کے گرد اکٹھے ہوگئے۔صدرعارف علوی کی آمدپرپاکستانیوں نے شاندار استقبال کرتے ہوئےپاکستان زندہ بادکےنعرے لگائے۔صدر ڈاکٹرعارف علوی تاریخی قبرستان جنت البقیع گئے اور فاتحہ کی۔