ڈپٹی کمشنر صاحبزادی وسیمہ عمر کا تحصیل چونیاں کے مختلف سکولوں ہسپتالوں ‘زیر تعمیر سٹرک اور پاور پلانٹ کا ہنگامی دورہ

پیر 10 دسمبر 2018 22:11

قصور/چونیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر قصورصاحبزادی وسیمہ عمر نے تحصیل چونیاں کا ہنگامی دورہ کر کے برادر شوگر مل ‘گورنمنٹ سپیشل ایجو کیشن سینٹر چونیاں‘ٹراما سینٹر چونیاں‘تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ‘گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ‘زیر تعمیر چونیاں چھانگا مانگا روڑ اور پاور پلانٹ کا دورہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر صاحبزادی وسیمہ عمر نے گزشتہ روز تحصیل چونیاں میں مختلف تعلیمی اداروں اورہسپتالوں کا دورہ کیا ۔

گورنمنٹ سپیشل ایجو کیشن سنٹر چونیاں دورہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بچوں کو دی جانیوالی تعلیمی سہولیات کا جائزہ لیا اور بچوں کے تعلیمی معیار کو چیک کر نے کیلئے انہوں نے بچوں سے سوالات بھی کئے ۔ ڈپٹی کمشنر نے سکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ بچوں کی تعلیمی ضروریات کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں پر بھی خصوصی توجہ دی جائے ۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چونیاں دورہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مختلف کلاسوں میں جا کر بچوں کے تعلیمی معیار کو چیک کیا اچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے طلباء کو اپنی طرف سے انعامات دینے کا اعلان کیا ۔

ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور ٹراما سینٹر دورہ کے موقع پر مریضوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتال میں جاری ری ویپنگ کے کام کو جلد از جلد مکمل کریں اسی طرح انہوں نے ہسپتال میں آنیوالے مریضوں اور انکے لواحقین کیلئے عارضی کنٹین قائم کرنے کی بھی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں قائم گائنی وارڈ کو مزید فعال بنایا جائے تا کہ غریب عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے ۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر قصور نے پاور پلانٹ کا بھی دورہ کیا اور وہاں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔

متعلقہ عنوان :