گورنر خیبرپختونخوا کا سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

بدھ 15 اکتوبر 2025 15:59

گورنر خیبرپختونخوا  کا  سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔تر جمان گورنر ہائوس پشاور کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا نے مرحوم آغا سراج درانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے لئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پارٹی اور سندھ کے عوام کیلئے مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا، آغا سراج درانی پاکستان پیپلز پارٹی کا آثاثہ تھے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے استحکام اور آئین و قانون کی بالادستی کیلئے مرحوم آغاسراج درانی کی خدمات تاریخ کا حصہ ہے، پاکستان پیپلزپارٹی ایک تجربہ کار سیاستدان اور شہید بھٹو کے سپاہی سے محروم ہوگئی ہے۔