ْوزیراعلیٰ پنجاب کا جہانیاں میں ماں اور بیٹی کے قتل میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم

پیر 10 دسمبر 2018 23:49

ْوزیراعلیٰ پنجاب کا جہانیاں میں ماں اور بیٹی کے قتل میں ملوث ملزمان ..
لاہور۔10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جہانیاں میں ماں اور بیٹی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے، وزیراعلیٰ نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے اور ملزمان کیخلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔