کالج آف فزیشن اینڈ سرجن پاکستان کی52 ویں کانووکیشن کی تقریب کا انعقاد

منگل 11 دسمبر 2018 14:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) کالج آف فزیشن اینڈسرجن پاکستان کے 52 ویں کانووکیشن کی تقریب پشاورکے مقامی ہوٹل میں منعقدہوئی ،جس کے مہمان خصوصی پروفیسر(ر) محمدرفیق خان تھے جبکہ سی پی ایس پی کے سینئروائس پریزیڈنٹ میجرجنرل(ر)سلمان علی ‘ پروفیسرخالدمسعودسیکرٹری ہیلتھ ‘ڈاکٹر فاروق جمیل ‘پروفیسر ناصر جمیل کے علاوہ پروفیسرظفراللہ چوہدری اورکونسل کے دیگرممبران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

کالج آف فزیشن اینڈسرجن کے ریجنل ڈائریکٹر پروفیسروقارعالم جان نے مہمانوں کو خوش آمدیدکہا ،اس موقع پر95 ڈاکٹرزمیں ایف سی پی ایس ایم سی پی ایس ڈی سی پی ایس اورایچ پی ای کے ڈپلومے تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر پروفیسروقار عالم جان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کالج آف فزیشن اینڈسرجن کوبام عروج پرپہنچانے کے لئے اورڈاکٹروں کیلئے تربیتی مواقع پیداکرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔