تعلیمی نظام سے نقل کے رحجان کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں،جہان داد خان مروت

منگل 11 دسمبر 2018 14:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) تعلیمی بورڈ بنوں کے بورڈ آف گورنر نے امسال میٹرک امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے نیافارمولہ طے کرلیا،طلبہ اپنے سکولوں کے بجائے متبادل سکولوں کے امتحانی سنٹرزمیں امتحان دیںگے ،مختلف آئمہ مساجد اور سیاسی حلقوں کے ساتھ نقل کے رحجان کو ختم کرنے کیلئے خصوصی نشستیں کی جائیںگی جبکہ سالانہ امتحان کے نتائج پہلے دہم جبکہ 15دن بعد نہم جماعت کے نتائج کا اعلان کیاجائیگا، اسی طرح پہلے انٹرمیڈیٹ میں سیکنڈ ائیر اور 15دنوں بعد فسٹ ائیر کے نتائج کااعلان کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بنوں کے چیئرمین جہان داد خان مروت نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ہم تعلیمی نظام سے نقل کے رحجان کو ختم کرنے کیلئے مزید مختلف اقدامات اٹھارہے ہیں۔پہلے سے اس سلسلے میں ایک مہم چلائیں گے جس میں علماء کرام‘ سیاسی رہنمائوں ‘میڈیا اور عام لوگوں میں آگاہی مہم چلائی جائیگی کہ وہ نقل کی روک تھام میں ہمارا ساتھ دیں، امتحانات کو شفا ف بنانے کیلئے ہم ہرممکن اقدامات اٹھارہے ہیں

متعلقہ عنوان :