چاغی، نوشکی اور خاران کے لیئے 1500 ملین روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
حلقہ انتخاب وسیع رقبے پر مشتمل ہے ، بے روزگاری، بنیادی سہولیات کا فقدان اور بدامنی سب سے بڑے مسائل ہیں،میر محمد ہاشم نوتیزئی
منگل 11 دسمبر 2018 18:18
(جاری ہے)
ایم این اے حاجی محمدہاشم نوتیزئی نے اپنے گزشتہ ساڑھے تین ماہ کی کاکردگی بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان سمیت بی این پی کے قائدسردار اختر مینگل اور تمام اراکین قومی اسمبلی نے رخشان ڈویڑن اور بلوچستان کے تمام جملہ مسائل کو پارلیمنٹ میں جاگر کیا۔
انہوں نے کہا کہ سردست چاغی، نوشکی اور خاران اضلاع میں ڈیموں کی تعمیر،10 ہزار بجلی کے کھمبے بمعہ ٹرانسفرمرز، نیٹ روک سے محروم علاقوں کے لیئے 40یوفون ٹاورز، زیرتعمیرخاران یک مچھ لنک روڈ کے لیئے مزید 600 ملین روپے ،خیسار کیشنگی کٹائی کے لیئے 600 ملین روپے ، تحصیل چاغی کے لیئے نیشنل بینک کے برانچ اور صحت ، تعلیم، آبنوشی کی مختلف اسکیمات کے لیئے 15 کروڑ روپے کی منظوری لے لی ہے۔انہوں نے کہاکہ انہوں نے پنجگور، ماشکیل اور نوکنڈی کو ملانے والی 24 ہزار ملین کی لاگت کے روڈ، دالبندین اور خاران میں ایل پی جی پلانٹس اور متعدد منصوبوں کی تجاویز پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کمیشن کو دی ہے امید ہے کہ یہ منصوبے بھی جلد منظور ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ انہوں نے وزارت داخلہ سے چاغی، نوشکی اور خاران کے شہریوں کے لیئے مذکورہ تینوں اضلاع سمیت کوئٹہ میں بھی پاسپورٹ بنوانے کی منظوری لی ہے کہ تاکہ ان علاقوں کے عوام کو کوئی پریشانی یا مشکل درپیش نہ آئے۔ انہوں نے صوبائی وزیر خزانہ کے طرز عمل کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ انھیں امید تھی کہ موصوف ہم سے بہتر ورکنگ ریلیشن شپ قائم کرکے کام کریں گے لیکن افسوس کہ محض سیاسی مخالفت کی بنیاد پر ہمارے لوگوں کو دیوار سے لگایا جارہا ہے جبکہ درجنوں نچلے درجے کے ملازمین کا سیاسی بنیاد پر تبادلہ کروایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چاغی میں انتظامیہ مکمل طور پر مفلوج ہے جہاں ڈپٹی کمشنر اپنے دفتر میں نہیں بیٹھتا جبکہ متعدد تحصیلوں میں تحصیلدار اور نائب تحصیلدار تک نہیں جس کی وجہ سے معمولی کاموں کے لیئے بھی لوگ رل رہے ہیں جبکہ باب کی حکومت نے رخشان ڈویڑن کو باپ بیٹوں کے حوالے کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرچاغی کے مسلسل غیر حاضری پر چیف سیکرٹری کو مراسلہ لکھا ہے جبکہ انتظامی معاملات میں سیاسی مداخلت پر کشنر رخشان ڈویڑن سے بات کی ہے اگر یہ سلسلہ نہیں رکا تو اسمبلی فورم سمیت سڑکوں پر نکل کر صدائے احتجاج بلند کریں گے۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.