لاہورشہر کی تما م یونین کونسلز میںانسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری

منگل 11 دسمبر 2018 18:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا ہے کہ لاہورشہر کی تما م یونین کونسلز میںانسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری ہے اور پولیو مہم میں4700ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیمیں گھر گھر جا کر5سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں اورتین روزہ مہم میں 17لاکھ 71ہزار بچوں کو قطرے پلانے کا ٹارگٹ پورا کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر ز اور سب رجسٹرار پولیو ٹیموں کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ اورپولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے لیے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے شہریوںسے اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیںڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر اے سی سٹی احمد رضا بٹ نے افغان بستی کا اچانک دورہ کیا۔

انہوں نے وہاں پرپولیو مہم کے دوسرے روز ٹیموں کی کار کردگی کا جائزہ لیا۔اے سی سٹی نے یونین کونسل 83افغان بستی بند روڈ پر بچوں میں پولیو کے قطرے بھی پلائے ۔ اے سی سٹی نے کہا کہ پولیو کی ٹیمیں ذمہ داری سے کام کریں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ ڈی سی لاہور کی ہدایت پر پولیو ٹیموں کیساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :