Live Updates

زلفی بخاری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر نے کے معاملے پر محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا

منگل 11 دسمبر 2018 23:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2018ء) مشیر وزیراعظم زلفی بخاری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے معاملے پر محفوظ فیصلہ آج(بدھ کو ) سنایا جائے گا۔ ساڑھے بارہ بجے فیصلہ سنائے جانے کے ہوالے سے عدالت عالیہ اسلام آباد نے کاز لسٹ جاری کردی۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈیژن بینچ سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے مشیر اور قریبی ساتھی زلفی بخاری کی درخواست پر 4 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔ زلفی بخاری کی جانب سے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے بعد عدالت عالیہ سے رجوع کیا گیا تھا۔ نیب حکام کی درخواست پر وزارت داخلہ نے مشیر وزیراعظم کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا ۔ بعد ازاں زلفی بخاری نے عدالت سے رجوع کرلیا۔ عدالت نے فریقین کے جواب سننے کے بعد محفوظ کرلیا ۔ محفوظ شدہ فیصلہ آج دن ساڑھے بارہ بجے سنایا جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات