مالاکنڈ یونیورسٹی کے زیر اہتمام بی اے /بی ایس سی سپلیمنٹری امتحانات 27 دسمبر سے شروع

بدھ 12 دسمبر 2018 17:24

لوئر دیر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) مالاکنڈ یونیورسٹی کے زیر اہتمام بی اے /بی ایس سی سپلیمنٹری امتحانات 27 دسمبر 2018 سے شروع ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کنٹرولر امتحانات کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام امیدواروں کے رول نمبرز ان کے مستقل پتے پر ارسال کیے گئے ہیں،اس سلسلے میں تمام امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ رول نمبر کے حصول کے لیے اپنے قریبی ڈاکخانوں سے رابطہ کریں،اگر کسی کو اس کا رول نمبر ڈاک پر نہ ملے تو وہ 23 دسمبر تک دفتری اوقات میں ایگزامینیشن سیکشن سے رابطہ کر سکتے ہیں، تمام رول نمبر یونیورسٹی ویب سائٹ www.uom.edu.pk پر بھی دستیاب ہیں اور امیدوار ویب سائٹ سے بھی رول نمبر ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں۔