ڈونلڈ ٹرمپ کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان کی حمایت کا اعادہ

ولی عہد محمد بن سلمان سعودی عرب کے لیڈر ،ہمارے بہت اچھے اتحادی ہیں ، یمن میں جو کچھ ہو رہاہے اس سے نفرت کرتا ہوں،چاہتا ہوںایران اور عرب اتحاد یمن کو خالی کردیں، امریکی صدر کا انٹرویو

بدھ 12 دسمبر 2018 21:24

ڈونلڈ ٹرمپ کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان کی حمایت کا اعادہ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان کی حمایت کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان سعودی عرب کے لیڈر اور ہمارے بہت اچھے اتحادی ہیں ، یمن میں جو کچھ ہو رہاہے اس سے نفرت کرتا ہوں،چاہتا ہوںایران اور عرب اتحاد یمن کو خالی کردیں۔ غیر ملکی میڈیا کو ایک انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم سعودی عرب کے ساتھ ہیں، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سعودی عرب کے لیڈر اور ہمارے بہت اچھے اتحادی ہیں، جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ہونے کی وہ دو ٹوک انداز میں تردید کرچکے ہیں۔

ایک سوال کہ امریکی سینیٹ اسی ہفتے جمال خاشقجی کے قتل کے حوالے سے ایک مشترکہ قرارداد پر غور کررہی ہے اگر کانگریس اس قراردا د کو منظور کر لیتی ہے تو صدر کے پاس اس کی توثیق اور استرداد دونوں کا اختیار ہے جس پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں سینیٹروں سے ملاقات کرونگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ لوگ کوئی ایسی تجویز پیش نہیں کرینگے جس سے ہم سینکڑوں ارب ڈالرز سے محروم ہوجائیں اور یہ روس اور چین کے ہاتھ لگ جائیں۔

یمن کی صورتحال سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر نے کہا کہ یمن کے حوالے سے میں بہت کھلے ذہن کا مالک ہوں کیونکہ وہاں جو کچھ ہورہا ہے میں اس سے نفرت کرتا ہوں لیکن وہاں دو کام ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ایران اور عرب اتحاد یمن کو خالی کردیں۔