وزیر اعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں عوام کے مسائل کے حل کیلئے بھر پور جد وجہد کرے گی،صوبائی مشیر عبدالخلاق ہزارہ

بدھ 12 دسمبر 2018 23:18

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) صوبائی مشیر کھیل وثقافت عبدالخلاق ہزارہ نے کہاہے کہ موجودہ صو بائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں صوبے سے اقربا بروپر ی ، تعصب بلوچ ،پشتون اور ہزارہ نعرے سے بلاتر ہو کر بلوچستان کے عوام کے تمام مسائل کے حل کے لیئے بھر پور جد وجہد کرے گی اور ماضی کی حکومتوں سے عوام کی شکایت کے از الے کیلئے اقدامات اُٹھا ئے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ہزارہ سو سائٹی ہائی اسکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر اساتذہ اور طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہا کہ طلبہ مستقبل کے معمار ہیں ۔ان کو اعلیٰ تعلیم کی سہو لیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئیے تمام دستیاب و سائل بر وئے کار لائے جا ئینگے ۔

(جاری ہے)

صوبائی مشیر نے کہا کہ ترقی یافتہ معاشرے کی پہچا ن اس کے درس وتدریس کے نظام سے کی جا تی ہے ۔

ہمیں بھی اپنے تعلیمی اداروںکو مزید مضبود اور مستحکم کرنا ہوگا تاکہ ہم ترقی یافتہ معاشروں میں شامل ہو سکے ۔انہوں نے اساتذہ کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ طلباء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ انکی تربیت جدید تقاضوں پر آہنگ کرنے کے لئے بھرپور کردار اداکریں ۔طلبہ کے مستقبل پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا ۔صوبائی مشیر نے کہا کہ تعلیمی پسمانددگی کے خاتمے کے لئیے ہر فرد کو اپنا کردار اداکرنا ہو گا انہوں نے طلباء کو تلقین کرتے ہوئے کہا کہ وہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئیے محنت اور لگن سے اپنی تمام تر تو جہ تعلیم پر مرکو ز رکھیں تاکہ ہم ایک پڑے لکھے صحت مند اور تعصبات سے پاک معاشرے کی تشکیل کیلئے راہ ہموار کر سکیں ۔

تقریب کے آخر میں صوبائی مشیر نے اساتذہ اور طلبا ء میں انعامات تقسیم کیں۔