اںڈے برآمد ہونے کے بعد سیکیورٹی اہلکار چوکنے ہوگئے

رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی اہلکارہر بار ان سے پوچھتے ہیں کہ ان کے پاس انڈے تو نہیں ہیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 12 دسمبر 2018 21:34

اںڈے برآمد ہونے کے بعد سیکیورٹی اہلکار چوکنے ہوگئے
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-12 دسمبر 2018ء) :رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ہماری گاڑیوں کی تلاشی لی جاتی ہے،سیکیورٹی اہلکار کہتے ہیں کہیں آپکے پاس انڈے تو نہیں۔تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل قومی اسمبلی کا ماحول خراب کرنے کے لیے قومی اسمبلی میں انڈے لائے جانے کا انکشاف ہوا تھا۔پارلیمنٹ کا موحول خراب کرنے کے لیے اراکین پارلیمان اپنی گاڑیوں میں انڈے چھپا کر لا رہے تھے۔

سیکیورٹی پر مامور افراد نے گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران انڈے برآمد کر لئیے۔لیگی رکن اسمبلی افضل کھوکھر کی گاڑی سے 6 درجن جبکہ تحریک انصاف کے ایم این اے افضل ڈھانڈلہ کی گاڑی سے 10 درجن انڈے برآمد ہوئے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق یہ انڈے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران یا تو ایک دوسرے کو دکھائے جانے تھے یا ایک دورے کو مارے جانے تھے تاہم بروقت کاروائی سے یہ منصوبہ ناکام ہوگیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے جب شہباز شریف سے پوچھا گیا کہ اراکین اسمبلی کی گاڑیوں سے انڈے برآمد ہونے پر آپ کیا کہیں گے تو شہباز شریف نے مسکرا کر کہا کہ شائد سردی آرہی ہے اس لیے ہی انڈے لائے ہوں گے۔تاہم ایک مرتبہ انڈے برآمد ہونے پر سیکیورٹی اہلکار بھی چوکنے ہوچکے ہیں اور اب آنے جانے والے اراکین اسمبلی کی گاڑیوںن پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔اراکین اسمبلی کی گاڑیوں کی مکمل تلاشی بھی لی جاتی ہے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جب سے انڈے برآمد ہوئے ہیں ہماری گاڑیوں کی تلاشی لی جاتی ہے۔سیکیورٹی پر مامور افراد ہمیں سوالیہ انداز سے پوچھتے ہیں کہ کہیں آپکے پاس انڈے تو نہیں۔