آزاد کشمیر کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات وفد کے ہمراہ 16سی19دسمبر تک میر پور، بھمبر ، کوٹلی اور سدھنوتی کے ترقیاتی منصوبہ جات کا موقع پر معائنہ کرینگے

بدھ 12 دسمبر 2018 23:19

مظفرآباد۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) آزاد کشمیر کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر سید آصف حسین ،سابق سیکرٹری حکومت آزادکشمیر ایڈوائزرپی اینڈ ڈی طارق محمود، محکمہ پی اینڈ ڈ ی کے متعلقہ چیف صاحبان، چیف انجینئر ہائی وے سائوتھ و دیگر متعلقہ حکام 16دسمبر سی19دسمبر تک ضلع میر پور، ضلع بھمبر ، ضلع کوٹلی اور ضلع سدھنوتی کے ترقیاتی منصوبہ جات کا موقع پر جاکر معائنہ کرینگے اور ترقیاتی منصوبہ جات کی کوالٹی اور کام کی رفتار کا جائزہ لیں گے ۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم آزادکشمیر کی ہدایت پر آزادکشمیر میں ترقیاتی منصوبہ جات کی کوالٹی اور بروقت تکمیل کیلئے خصوصی مانیٹرنگ سسٹم تشکیل دیا گیا ہے اور محکمہ پی اینڈ ڈ ی اور شعبہ انجینئرنگ کے اعلیٰ حکام خود موقع پر جا کر ترقیاتی منصوبہ جات کا معائنہ کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

کوالٹی اور کام کی رفتار میں شکایت پر متعلقہ آفیسران و اہلکاران کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جاتی ہے۔ قبل ازیں اعلیٰ حکام نے ضلع حویلی اور ضلع باغ کے ترقیاتی منصوبہ جات کا معائنہ کیا۔ اعلیٰ حکام پر مشتمل ٹیم 16دسمبر کو ضلع میرپور،17دسمبر کو ضلع بھمبر،18دسمبر کو ڈڈیال و کوٹلی اور مورخہ19دسمبر کو ضلع کوٹلی اور ضلع سدھنوتی کے ترقیاتی منصوبہ جات کا معائنہ کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :