Live Updates

حکومت عام آدمی کے سماجی، اقتصادی مقام کو بہتر بنانے اور غربت کو ختم کرنے کیلئے سرگرم ہے، فواد چوہدری

اقوام متحدہ ہماری قومی ترجیحات اور پالیسیوں کے مطابق حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے،عوام کی بہتری کیلئے دور دراز علاقوں میں اقوام متحدہ کی ٹیم کیساتھ مل کر مزید کام کرنے کے خواہاں ہیں،وفاقی وزیر اطلاعات

بدھ 12 دسمبر 2018 23:45

حکومت عام آدمی کے سماجی، اقتصادی مقام کو بہتر بنانے اور غربت کو ختم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عام آدمی کے سماجی، اقتصادی مقام کو بہتر بنانے اور غربت کو ختم کرنے کیلئے سرگرم ہے، اقوام متحدہ ہماری قومی ترجیحات اور پالیسیوں کے مطابق حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے،عوام کی بہتری کیلئے دور دراز علاقوں میں اقوام متحدہ کی ٹیم کیساتھ مل کر مزید کام کرنے کے خواہاں ہیں، حکومت نے آزاد اور ذمہ دار میڈیا کے فروغ کیلئے سہولیات فراہم کرنے کا عزم کیا ہوا ہے۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین سے سے اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرنیٹر نیل بنے نے ملاقات کی۔نیل بنے نے وفاقی وزیر کو پاکستان میں اقوام متحدہ کی سرگرمیوں،منصوبوں اور مصروفیات کے بارے میں آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اطلاعات نے اقوام متحدہ اور اس کے اداروں کی جانب سے پاکستان کی ترقی کی ضروریات کو پورا کرنے کے عمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ ہماری قومی ترجیحات اور پالیسیوں کے مطابق حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے، تحریک انصاف کی حکومت عام آدمی کے سماجی،اقتصادی مقام کو بہتر بنانے اور غربت کو ختم کرنے کیلئے سرگرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان عوام کی بہتری کیلئے دور دراز علاقوں میں اقوام متحدہ کی ٹیم کے ساتھ مل کر مزید کام کرنے کی خواہاں ہے،ہم یونیسکو کیساتھ مل کر ختم ہوتی موسیقی کے آلات اور عظیم تاریخی اور ثقافتی مقامات کو محفوظ بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں،تاریخی مقامات میں راجہ پورس اور الیگزینڈر کے درمیان ہونیوالی جنگ کا علاقہ بھی شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں میڈیا کو بے مثال آزادی حاصل ہے اور حکومت نے آزاد اور ذمہ دار میڈیا کے فروغ کیلئے سہولیات فراہم کرنے کا عزم کیا ہوا ہے۔اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوارڈنیٹر نیل بنے نے کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے حکومتی ترجیحات کو سراہا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات