آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال،

دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 8000، چناب میں مرالہ کے مقام پر 7800 کیوسک رہ گئی

جمعرات 13 دسمبر 2018 11:38

آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں۔ جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد 19400 کیوسک اور اخرج 23000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد5100 کیوسک اور اخراج5100 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پرپانی کی آمد8000 کیوسک اور اخراج 23000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد7800 کیوسک اور اخراج 4000 کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1421.04 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.598 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1121.10 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.816 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 642.50 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.068 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :