Live Updates

دو وفاقی وزراء کو اضافی چارج دے دیا گیا

وفاقی وزیر محمد میاں سومرو کو ایوی ایشن ڈویژن جب کہ خسرو بختیار کو اسٹیٹیسٹکس ڈویژن کا اضافی چارج دیا گیا، نوٹیفیکشن جاری

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 13 دسمبر 2018 12:49

دو وفاقی وزراء کو اضافی چارج دے دیا گیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13دسمبر 2018ء) دو وفاقی وزراء کو اضافی چارج دے دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کیبینٹ ڈیویژن نے دونوں وزیروں کو اضافی چارج دینے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔خسرو بختیار اور محمد میاں سومرو کو اضافی چارج دئیے گئے ہیں۔خسرو بختیار وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔خسرو بختیار کواسٹیٹیسٹکس ڈویژن کا اضافی چارج دیا گیا، جب کہ محمد میاں سومرو وزیر نجکاری کی حیثیت سے کام کررہے تھے اور ان کو ایوی ایشن ڈویژن کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

ا س سے قبل وزیراعظم عمران خان نے عثمان ڈار کو معاون برائے یوتھ افئیرز مقرر کیا تھا،کر دیا ہے۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفیکشن جاری کیا۔۔وزیراعظم نے نوجوانوں کے لیے قومی پالیسی لانے کا فیصلہ کیا ہے اور پالیسی کا ٹاسک عثمان دار کو سونپ دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے عثمان ڈار کو نوجوانوں سے متعلق پالیسی بنانے کے لیے بہترین انتخاب قرار دے دیا ۔

اضح ہو کہ اکتوبر میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کا چئیرمین تعینات کر دیا گیا تھا۔ عثمان ڈار کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کا چئیرمین تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم عمران خان نے دی تھی جس کے بعد ان کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی نمائندگی کے لیے عثمان ڈار بہترین انتخاب ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ یوتھ پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کے لیے انقلابی اقدامات کیے جائیں گے۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چئیرمین کے عہدے پر تعیناتی پر عثمان ڈار نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ وزیراعظم نے مجھ پر جو اعتماد کا اظہار کیا میں اُس پر پورا اُتروں گا۔ پاکستان تحریک انصاف نے عثمان ڈار کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ سابق دور حکومت میں شروع کی جانے والی لیپ ٹاپ اسکیم کا آڈٹ کرنے کا بھی اعلان کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات