اللہ رب العزت کی ذات نے ن لیگ کی حکومت سے اڑھائی سالوں میں جو کام لیے وہ کسی اور کے مقدر میں نہیں آئے ‘وزیراعظم آزاد کشمیر

برادریاں اور قبائل تعارف کے لیے ہیں اللہ رب العزت کے نزدیک سب سے بہتر وہ ہے جو علم اور تقوی میں دوسروں سے بہتر ہو ،علاقائی ،برادری قبیلائی سیاست کرنے والے عوام میں نفرت پھیلانا چاہتے ہیں‘راجہ فاروق حیدر

جمعرات 13 دسمبر 2018 14:20

راولاکوٹ /سنگولہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) وزیراعظم آزادکشمیر وصدر مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ برادریاں اور قبائل تعارف کے لیے ہیں اللہ رب العزت کے نزدیک سب سے بہتر وہ ہے جو علم اور تقوی میں دوسروں سے بہتر ہو ،علاقائی ،برادری قبیلائی سیاست کرنے والے عوام میں نفرت پھیلانا چاہتے ہیں ن لیگ تمام برادریوں کا گلدستہ ہے ،اللہ رب العزت کی ذات نے ن لیگ کی حکومت سے اڑھائی سالوں میں جو کام لیے وہ کسی اور کے مقدر میں نہیں آئے ،کسی سے لڑائی نہیں عوام اپنے بچوں کا مستقبل دیکھ کر ووٹ کا فیصلہ کریں ،این ٹی ایس اور غیر جانبدار پبلک سروس کمیشن کے ثمرات سے مستفید ہونے والوں میں کوئی تقسیم نہیںہر گاوں میں جب اہل شخص کو ان اقدامات سے مستفید ہوتے دیکھتے ہیں تو انتہائی خوشی ہوتی ہے راولاکوٹ شہر اور دیہات میں ترقیاتی تفاوت کو دور کرینگے ،چوہدری عزیز آزادکشمیر کے شیر شاہ سوری انہوں نے اڑھائی سالوں میں مرکزی شاہرات کو تقریبا مکمل کر لیا اگلے اڑھائی سال لنک روڈز کو بھرپور انداز میں مکمل کرینگے سردار طاہر انور غیرت مند باپ کی اولاد عوام ان کو ووٹ دیکر اسمبلی میں پہنچائیں مسائل کے حل کی ذمہ داری میں لیتا ہوں ،دیہی علاقے میں یکساں ترقیاتی فنڈز فراہم کرینگے پیپلز پارٹی کے پاس عوام کو دینے کے لیے کچھ بھی نہیں اگر انہوں نے کچھ کرنا ہوتا تو ان کے پاس بہت وقت موجود تھا عوام یعقوب خان کو ووٹ دیکر ضائع نہ کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے ضمنی انتخاب الیکشن مہم کیی سلسلہ میں سنگولہ میں منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر وزیر تعمیرات عامہ چوہدری محمد عزیز ،وزیر جنگلات سردار میر اکبر ،وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی ،سردار طاہر انور ،اعجاز یوسف ،کلیم اعوان ،شکیل اعوان و دیگر نے بھی خطاب کیا وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ تمام قبائل اور برادریاں قابل احترام ہیںاگر میں برادری کی سیاست کرتا تو کبھی اسمبلی میں نہ پہنچ پاتا میرے حلقے میں میری برادری کا ووٹ بنک صرف پندرہ سو ہے لیکن تمام برادریوں اور قبائل نے ہمیشہ ہمارے ساتھ تعاون کیا اپنے گاوں میں ہمارے سولہ ووٹ جبکہ ڈیڑھ ہزار ووٹ مجھے پڑتا ہے آزادکشمیر کی موجودہ حکومت نے تمام لوگوں کو اہلیت و صلاحیت کی بنیاد پر یکساں مواقع فراہم کیے جس وجہ سے آج جس دور افتاد علاقے میں جاتا ہوں وہاں بغیر کسی سفارش کے میرٹ پر غربا کے بچے تعینات ہوے ہوتے ہیں جن پر کسی کا کوئی احسان نہیں میں خود یہی علاقے میں رہتا تھا مجھے ان مشکلات کااندازہ ہے جس سے آپ لوگ گزر رہے ہیں حلقے میں تمام یونین کونسلز کیے دورے کرونگا اور اپنی آنکھوں سے لوگوں کے مسائل معلوم کرونگا اجتماع سے خطاب کرتے ہوے وزیر تعمیرات عامہ چوہدری محمد عزیز نے کہا کہ اس حلقے کے لوگوں کی قسمت بدلنے والی ہے انہیں یہی موقع ملا کے حکومت کے ترقی ،خوشحالی کے خواب کی تعبیر کے لیے سنہری موقع ملا ہے کہ وہ ن لیگ کے امیدوار سردار طاہر انور کو ووٹ دیں اور اس محرومی کا ازالہ کریں جو کئی دہائیوں سے ان کا مقدر بنی ہوئی ہے آزادکشمیر کے اندر ہمارے قائد راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں قائم حکومت نے اڑہائی سالوں میں تمام شعبہ ہاے زندگی میں انقلابی اصلاھات لائیں ترقیاتی بجٹ دوگنا کیا گیا ،وفاقی محصولات میں حصہ بڑھانے کے ساتھ ساتھ تیرویں آئینی ترمیم کے ذریعے ریاستی حکومت کو مزید بااختیار بنایا گیا پیپلز پارٹی یہ بتا ے کہ اس نے کیا کیا ہے عوام کے لیے ووٹ لینے تو آجاتے ہیں لیکن کام صرف مخصوص لوگوں کے کرتے ہیں وزیرجنگلات سردار میر اکبر ،وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہا کہ حکومت نے اڑہائی سالوں میں سیاسی ضرورت کے بجاے اجتماعی اور قومی سوچ کے تحت تلخ مگر عوام دوست فیصلے کیے جس کی وجہ سے آج ہر جگہ ہمیں اہل اور باصلاحیت افراد ان سے مستفید ہوتے ہوے نظر آرہے ہیں اگلے اڑہائی سالوں میں اپنی خدمت کی اس رفتار کو دوگنا کرینگے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک اپنے اقدامات کے ثمرات پہنچا سکیں حکومتی اقداما ت کی بدولت عوام میں اطمینان بڑھ رہا ہے ہجیرہ الیکشن میں نتائج نے مخالفین کو حیران کیا اب راولاکوٹ میں بھی حیران کن نتائج دینگے ۔

راولاکوٹ شہر اور مضافات میں عوام الناس کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام تر ذرائع فراہم کرینگے وزیراعظم آزادکشمیر نے اس موقع پر کہا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی وجہ سے کوئی اعلان نہیں کرونگا لیکن آنکھوں سے دیکھ رہا ہوں کہ لوگوں کے مسائل اور مشکلات کیا ہیں اور ان کا حل میری ذمہ داری ہے ۔