قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی تحصیل دار ملازمت سے بر طرف

جمعرات 13 دسمبر 2018 16:39

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) خیبر پختو نخوا حکومت کی انسداد بد عنوانی کی پالیسی کے تحت صوبائی وزیر مال شکیل احمد ایڈوکیٹ کی ہدایات کی روشنی میں بورڈ آف ریونیو خیبر پختونخوا نے تحصیل دار مشتاق علی کوملازمت کے دوران قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر ملازمت سے بر طرف کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میںبورڈ آف ریونیوکے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تحصلدارمشتاق علی پر الزام تھا کہ وہ ڈپٹی کمشنر آفس صوابی میں بطور لائنس کلرک اپنے دفتر میں جعلی دستخط کرنے اور غیرقانونی فیس وصول کر نے میں ملوث تھے اور الزامات ثابت ہو نے پر ان کو ملازمت سے بر طرف کیا گیا ۔

صوبائی وزیر مال نے اس سلسلے میں مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بدعنوانی اور رشوت ستانی کاقلع قمع جاری رکھے ہوئے ہے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف کے کارروائی کرنے سے ہر گز دریغ نہیں کیا جائے گا۔